بڑے زلزلے سے بڑا جانی نقصان، افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی

میکسیکو(پی این آئی)بڑے زلزلے سے بڑا جانی نقصان، افسوسناک صورتحال پیدا ہو گئی، میکسیکو کی عدالت نے 2017 کے زلزلے میں 19 بچوں سمیت 26 افرد کی ہلاکت کے مقدمہ میں سکول مالک کو 31 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ دارالحکومت کے نجی ریبسامن ایلیمنٹری سکول کی سربراہ مونیکا گیرسیا ویلجس کو گزشتہ

ماہ اس جرم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ عدالتی ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سکول کی مالک متاثرین کو مجموعی طور پر 11.5 ملین پیسو (5 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر) جرمانہ بھی ادا کرے گی۔استغاثہ کے وکیل فرنینڈو کاسٹیلو کا کہنا تھا کہ وہ عدالتی فیصلے سے مطمئن ہیں جبکہ اٹارنی جنرل ایرنسٹینا گوڈوئے رامس نے فیصلے پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متاثرین کے لئے انصاف حاصل کیا۔ سکول مالک کے وکیل نے کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور سزا کے خلاف اپیل کاحق رکھتی ہیں۔ واضح رہے کہ7.1 شدت کےاس زلزلے سے مجموعی طور پر 369 ہلاکتیں ہوئیں۔مونیکا گیرسیا ویلجس کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب پتہ چلا کہ سکول کی چھت پر بنائے گئے بڑے اپارٹمنٹ کا وزن براشت نہ کر تے ہوئے عمارت گری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close