دبئی ایئرپورٹ پر سینکڑوں پاکستانیوں کو کیوں روک لیا گیا؟ دستاویزات میں کیا کمی پائی گئی؟ سفارتخانہ کچھ کر سکتا ہے کہ نہیں؟ جانیئے

دبئی (این این آئی)دبئی میں پاکستان قونصل خانے نے کہا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے دو مختلف ٹرمینلز پر 304 پاکستانی روک لیے گئے۔پاکستانی قونصل خانہ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ تمام پاکستانی وزٹ (سیاحتی) ویزا پر دبئی پہنچے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ یہاں پہنچنے والے کچھ مسافروں کے پاس واپسی کے ٹکٹ

نہیں، تو کچھ کے پاس ہوٹل بکنگ نہیں ہے۔قونصل خانے کے مطابق متعدد پاکستانی مسافروں کے پاس دبئی میں قیام کے اخراجات بھی نہیں ہیں۔پاکستان قونصل خانے نے بتایا کہ اماراتی حکام سے پاکستانی مسافروں کے دبئی میں داخلے کی اجازت کے لیے بات کر رہے ہیں۔اس سے پہلے خبر آئی تھی کہ لاہور سے دبئی جانے والے 200 پاکستانی دبئی ایئر پورٹ پر پھنس گئے ہیں۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں پھنسنے والے 200 پاکستانی وزٹ ویزا پر دبئی پہنچے۔ پاکستان قونصل خانہ دبئی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ پاکستانیوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزٹ ویزا پر دبئی میں داخل ہونے کے لیے مسافروں کے پاس 2 ہزار درہم لازمی ہونے کی شرط ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close