کورونا ویکسین استعمال کرنے والوں میں کونسی نئی اور عجیب بیماری کا انکشاف ہو گیا؟ جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے تجربہ روک دیا

نیویارک(این این آئی)معروف عالمی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے کہاہے کہ جن افراد پر کورونا وائرس کی ویکیسن کا تجربہ کیا جا رہا تھا ان میں ایک نا معلوم بیماری پائے جانے کی وجہ سے تجربہ روک دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے ماطبق معروف عالمی دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کا کا کہنا تھا کہ جن افراد پر

کووڈ 19 کی ویکیسن کا تجربہ کیا جا رہا تھا ان میں ایک عجیب سی مبہم بیماری کا انکشاف ہوا ۔ کمپنی کے مطابق اس مرض کا تجزیہ کیا جا رہا ہے اور کچھ وقت کے لیے ویکسین کے کلینکل ٹرائل کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نئی اور مبہم مرض کا تجزیہ ایک آزاد ڈیٹا اور سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ اور اس کے کلینیکل ایکسپرٹ کر رہے ہیں۔جانسن اینڈ جانسن کا کہنا تھا کہ جس بڑے پیمانے پر ویکسین کا تجربہ کیا جا رہا تھا اس میں ہزاروں افراد شامل ہیں اور اس سطح پر عارضی طور پر تجرباتی عمل کو روکنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ کمپنی نے اس سلسلے میں کوئی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں