کورنا کی دوسری لہر، 5 دن میں 90 لاکھ شہریوں کا ٹیسٹ کرایا جائے گا

بیجنگ (پی این آئی) چین میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں کورونا کے چند کیسز سامنے آنے کے بعد پانچ دن میں شہر کے 90 لاکھ باشندوں کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔چنگ ڈاؤ کے میونسپل ہیلتھ کمیشن نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اتوار کو شہر میں چھ کورنا کیسز کی تصدیق ہوئی۔ چین

کے اس شمالی مشرقی شہر کی آبادی 94 لاکھ ہے اور وائرس کے کیسز ایک ہسپتال میں سامنے آئے۔میونسپل ہیلتھ کمیشن کے بیان کے مطابق شہر کے پانچ اضلاع کے رہائشیوں کا تین دن میں ٹیسٹ کرایا جائے گا جبکہ پورے شہر کی آبادی کے ٹیسٹ پانچ دن میں مکمل کر لیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں