امریکی صدارتی انتخابات، افغان طالبان نے ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کر دی

واشنگٹن(پی این آئی)افغان طالبان نے امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ کامیاب ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔امریکی نیوز چینل سی بی سی نیوز کو دیئےگئے انٹرویو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ٹرمپ امریکا کے صدارتی انتخابات میں جیت جائیں گے کیوں کہ وہ ایک ایسے

سیاست دان ہیں جنہوں نے امریکیوں سے کیے تمام بڑے وعدے پورے کیے ہیں۔طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ چھوٹی موٹی باتیں رہ گئی ہوں تاہم ٹرمپ نے سبھی بڑے وعدے پورے کیے ہیں، اس لیے امکان ہے کہ امریکی عوام جو ماضی میں فریب کھاتے رہے ہیں ایک بار پھر ٹرمپ پر اعتماد کریں گے۔ایک اور سینیئر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں کامیاب ہوکر افغانستان سے فوج انخلا مکمل کریں گے۔’خطے میں ہماری بالا دستی ضروری، قطر کو ایف 35 طیاروں کی فروخت کے مخالف ہیں‘ اسرائیل نے اعلان کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دسمبر میں کرسمس تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا عندیہ دیا تھا اور طالبان کی جانب سے بھی اس بیان کا خیر مقدم کیا گیا تھا۔دوسری جانب ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج ٹم مرٹاف نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کو معلوم ہونا چاہیے کہ صدر ٹرمپ نے ہمیشہ ہرممکن طریقے سے امریکی مفادات کا تحفظ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close