اسرائیل نے قطر کو بڑا جھٹکا دیدیا

تل ابیب (پی این آئی) اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ خطے میں ان کی برتری کو برقرار رکھنا ضروری ہے، وہ امریکہ کی جانب سے قطر کو ایف 35 طیاروں کی فراہمی کی مخالفت کریں گے۔خیال رہے کہ قطر کی جانب سے امریکہ کو ایف 35 طیاروں کی خریداری کیلئے درخواست دی گئی تھی جس پر امریکہ نے قطر کو یہ

طیارے فروخت کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے انٹیلی جنس ایلی کوہن سے ایک ریڈیو پروگرام کے دوران جب اس ڈیل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسرائیل قطر کو ایف 35 کی فراہمی کی مخالفت کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں ہماری سکیورٹی اور فوجی برتری ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔ ہمارا خطہ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں تبدیل نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close