صورتحال تشویشناک ہو نے لگی، بڑے یورپی ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے 26ہزار سے زائد کیسزسامنے آگئے

پیرس(آئی این پی)فرانس میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 27ہزار کے قریب کیسز سامنے آنے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔گزشتہ روز فرانسیسی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار فرانس میں ایک دن میں سامنے آنے

والے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہو گئی۔فرانسیسی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 896 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔فرانس میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 7لاکھ 18ہزار 873تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 ہزار 637 ہو گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close