امریکی صدارتی انتخاب میں غیریقینی صورتحال، ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان دوسرا صدارتی مباحثہ منسوخ کر دیا گیا

واشنگٹن (شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 2020 کے لئے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے مابین دوسرا مباحثہ نہیں ہوگا ، اس بات کا اعلان کمیشن برائے صدارتی مباحثہ (سی پی ڈی)نے کیا۔یہ اعلان کمیشن کی جانب سے صدارتی مباحثے کے تمام شرکا کی صحت اور حفاظت کے لئے دوسرے مباحثے کے

ورچوئل انعقاد کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے جو 15اکتوبر کو ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں طے تھا۔سی پی ڈی نے ایک بیان میں بتایا کہ انتخابی مہم کے دونوں امیدوار جنہوں نے مباحثے میں حصہ لینا تھا نے 15 اکتوبر کے ورچوئل مباحثے میں اپنی شرکت کے حوالے سے کئی بار اپنا موقف پیش کیا تھا ، اب دونوں نے اس تاریخ کے متبادل اپنے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ جس سے اب یہ واضح ہوگیا ہے 15 اکتوبر کو کوئی مباحثہ نہیں ہوگا۔کمیشن کا کہنا ہے کہ وہ اب 22 اکتوبر کو ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل کی بیلمونٹ یونیورسٹی میں ہونے والے آخری ٹرمپ بائیڈن مباحثے کی تیاریوں پر توجہ دے گا ، جس میں دونوں امیدواروں نے شرکت پراظہار رضامندی کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close