امریکیوں کی اکثریت نے ٹرمپ کی حکومت کو کورونا بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا،سروے رپورٹ آ گئی

شکاگو(شِنہوا)فیصد امریکیوں کا خیال ہے کہ ان کی حکومت کی پالیسیاں ملک میں کوویڈ- 19 کے بحران کا باعث ہیں جن میں سے 56فیصد سمجھتے ہیں کہ بحران کی اصل وجہ ہی یہ پالیسیاں ہیں،یہ بات شکاگو یونیورسٹی کے ہیرس اسکول آف پبلک پالیسی کے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔امریکیوں کا یہ بھی کہنا

ہے کہ امریکہ کو کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)یورپی یونین کے ممالک اور چین کے حوالے سے اس خواہش کی شرح بالترتیب 78فیصد ، 57فیصد ، 55فیصد اور 51فیصد تھی۔صرف 57فیصد امریکیوں نے اس ارادے کا اظہار کیا کہ ویکسین دستیاب ہونے پر وہ اسے حاصل کریں گے اورامریکہ سے باہر ویکسین تیار ہونے کی صورت میں اسے حاصل کرنے کے خواہشمند امریکیوں کی تعداد46 فیصد تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close