ترکی نے اپنی فوجیں قطر بھجوا دیں، صدر طیب اردوان نے قطر میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی تصدیق کردی

انقرہ (این این آئی )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خلیجی ریاست قطر میں اپنے ملک کے فوجیوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ایردوآن نے کہا کہ ترک فوجیوں کو قطر اور خط خلیج میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ قطر میں

ترکی کی فوجی موجودگی سے کسی فریق کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے مگر صرف انھیں ہی مسئلہ ہوسکتا ہے جو خطے میں طوائف الملوکی پھیلانا چاہتے ہیں۔صدر ایردوآن نے واضح کیا کہ ترکی شام میں ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گا اور وہاں بحران کا مستقل حل ملنے کے بعد اپنی موجودگی ختم کردیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close