لندن (این این آئی )برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی بیوی میگھن مارکل نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ساتھ مل کر کورونا کی وبا کے سبب لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے ایک ویڈیو چیٹ میں شریک ہو رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کے ساتھ یہ ویڈیو چیٹ ملالہ
یوسف زئی کے یوٹیوب چینل ملالہ فنڈ اور اس کی ویب سائٹ پر اتوار 11 اکتوبر کو لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جائے گی۔ پاکستانی وادی سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے آواز بلند کرنے پر پاکستان میں طالبان کی طرف سے فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ انہیں 2014 میں نوبل امن انعام سے نوازا گیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں