آذری فوج نے آرمینیا فوج کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی آذربائیجان نے آرمینیا کے 26 علاقوں کے بعد ایک اور شہر پر راتوں رات قبضہ کر لیا ، آذربائیجان فوج کا دھماکہ خیز اعلان

ناگورنو کاراباخ (پی این آئی )ناگورنو کاراباخ جنگ میں آرمینیا کی فوج کی مسلسل پسپائی جاری، آذربائیجان نے 26 علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آذبائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز سمیر گلئیوف کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے پہلے جنگ کا آغاز کیا جس کے بعد ہم نے جوابی کارروائی کی ہے۔ آرمینیا کے خلاف جنگ میں اب تک ہم نے 26 علاقوں سمیت ایک

شہر فتح کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آرمینیائی جارحیت سے اب تک 31 شہری شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں قائم سفارت خانے میں سفیراور ملٹری اتاشی کرنل نوروز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آذربائیجان کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز نے کہا کہ آرمینیا نے بیرون ممالک سے آئے دہشت گردوں کو مسلح کر کہ محاذ پر بھیجنا شروع کر دیا ہے، آذربائیجان صرف اپنی سالمیت کا دفاع کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمینا کا بنیادی مقصد شہری آبادیوں کا نشانہ بنا کر دہشت پھیلانا ہے، جو کہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ شہریوں کو آرمینا فوج کی جارحیت سے بچانے کے لیے ہماری افواج صرف جوابی کارروائی کررہی ہیں۔ آذربائیجان کے ملٹری اتاشی مہمان نوروز کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کی افواج نے انتہائی کامیابی سے آرمینیا کو نشانہ بنایا، جنگ کے ابتدائی دنوں میں ہی آزری افواج کے نگورنوکاراباخ میں چھ دیہات واپس لیے اور کئی اہم مقامات پر قبضہ حاصل کرلیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس روز میں آزبائیجان کی افواج نے 25 دیہات اور ایک شہر کو آرمینیا کے قبضہ سے آزاد کرایا۔ ملٹری اتاشی نے بتایا کہ 5 اکتوبر کو آرمینیا نے سمرچ اور توچکا میزائل سے آزربائیجان کے علاقوں کو نشانہ بنایا، ہم اب بھی گولہ باری کرنے والی آرمینیائی افواج کی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ ناگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے پر قبضے کی وجہ سے ہو رہی ہے جو ابتدائی طور پر ایک جھڑپ تھی مگر اب اس نے باقاعدہ جنگ کا روپ دھار لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close