کوئی بھی طاقت افغان طالبان کو مٹا نہیں سکتی، افغان صدر کا اعتراف

دوحہ(پی این آئی) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری بین الافغان مذاکرات تعطل کا شکار ہوجانے کے بعد افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے جرات کا مظاہرہ اور قومی جنگ بندی کا اعلان کرنے کی اپیل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر کے دو روزہ دورے کے اختتام پر صدر اشرف غنی نے

دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے دیرینہ تنازع کوبندوق کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا ہے۔اس موقع پر متعدد سفارت کار، ماہرین تعلیم اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔افغان صدر نے مزید کہا کوئی بھی طاقت آپ(طالبان)کو مٹا نہیں سکتی۔قبل ازیں صدر اشرف غنی نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کی۔ قطر کے امیر نے دوحہ امن مساعی کو نتیجہ خیز بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔خیال رہے کہ بین الافغان مذاکرات کا آغاز کافی دھوم دھام سے ہوا تھا لیکن اب تک بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ بہر حال صدراشرف غنی نے ان سوالات کو مسترد کردیا جن سے اشارہ ملتا ہو کہ بات چیت مکمل طورپر رک گئی ہے۔دوحہ میں تقریب سے خطاب کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہم 20 برس سے جاری جنگ کو20 دن میں ختم نہیں کرسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close