اللہ کا گھر قبضے میں ہو تو صلاح الدین اپنے گھر میں کیسے راحت و آرام سے سو سکتا ہے، بیت المقدس کی حفاظت سے متعلق ترک صدر طیب اردوان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

انقرہ (پی این آئی ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی حفاظت ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔بین الاقوامی صلاح الدین ایوبی کانفرنس کے حوالے سے ہدیٰ پارٹی کے چیئر مین اسحق ساعلام کو بھیجے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم بیت المقدس کے

دوسرے فاتح صلاح الدین ایوبی اور ان کے دلیر فوجیوں کو رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے صلاح الدین ایوبی کے ان الفاظ کا حوالہ دیا ہے کہ اللہ کا گھر قبضے میں ہو تو صلاح الدین اپنے گھرمیں کیسے راحت و آرام سے سو سکتا ہے ، صلا حالدین بیت المقدس کا عاشق ایک عظیم کمانڈر تھا۔صدر اردوان کا کہنا تھا کہ ترکی کے قومی ترانے کے شاعر ’مہمت عاکف ایرسوئے نے صلاح الدین ایوبی کو ’مشرق کے محبوب ترین سلطان‘‘ کے الفاظ سے پکارا ہے۔ وہ صرف مسلمان کے دلوں میں ہی نہیں بستے بلکہ اپنے عدل و انصاف، دلیری و شجاعت اور شفقت و مرحمت کی وجہ سے اپنے دشمنوں کی نگاہ میں بھی ہمیشہ ایک اعلیٰ مقام پر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے قبضے کو جائز بنانے والا ، اسرائیل کے بیت المقدس کے الحاق پلان کی منظوری دینے والا اور ہمارے فلسطینی بھائیوں کے جائز حقوق کی پامالی کرنے والا ہر قدم صلاح الدین ایوبی کی امانت کی توہین کا مفہوم رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close