اردن(پی این آئی)کورونا کا وار جاری، مریضوں میں مسلسل اضافہ دوبارہ کرفیو لگانے اور تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ۔اردن میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ کرفیو لگانے اور تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان اردنی
حکومت کے وزرائے اطلاعات، تعلیم اور نیشنل ڈیزاسٹر کمانڈ کے سربراہ مازن فرایہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ عہدیداران نے اس ضمن میں بتایا کہ ملک کے تمام صوبوں میں کرفیو کا نفاذ جمعرات کی رات سے 48 گھنٹوں کے لئے ہفتہ وار کی بنیاد پر ہوگا۔ بدھ کی صبح سے ملک بھر میں فوج اور سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جائیگا۔ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت، تمام سماجی و تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ ملک میں تعلیمی سرگرمیاں جمعہ کے روز سے تا حکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، حکومتی اور نجی اسکول اور جامعات آن لائن کلاسز کا اہتمام کریں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں