بڑے اسلامی ملک کے وزیراعظم دوسری مرتبہ قرنطینہ میں چلے گئے، کابینہ کے متعدد ارکان قرنطینہ میں جانے کی تیاری کرنے لگے، وجہ کیا ہوئی؟

کوالالمپور(این این آئی)ملایشیا کے وزیراعظم محی الدین یاسین دوسری مرتبہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کورونا سے متاثرہ وزیر سے رابطے کے بعد قرنطینہ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر مذہبی امور ذوالکفلی البکری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیراعظم محی الدین یاسین نے اس اجلاس کی صدارت کی تھی

جہاں ذوارلکفلی موجود تھے۔ وزیر کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ویزر اعظم محی الدین 14 روز کے لیے گھر میں آئسولیٹ رہیں گے۔ ملائیشین وزیراعظم ویڈیو کالز کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ سرکاری امور گھر سے نمٹاتے رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر وزرا سمیت سرکاری حکام جو ذوالکفلی کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں وہ بھی قرنطینہ میں چلے جائیں۔ ملائشین وزیراعظم کورونا سے متعلق خاصے محتاط ثابت ہوئے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ پہلے بھی قرنطینہ میں جا چکے ہیں جب مئی میں ان کی کابینہ کے ایک اور وزیر میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ملائشین وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد اب ملک کو ایک مرتبہ پھر کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے۔ وبا پھیلنے کی وجہ ریاست سباح میں گزشتہ ماہ ہونے والے علاقائی انتخابات ہیں جن میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں دوسری ریاستوں سے لوگوں نے سفر کیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close