عالمی ادارہ صحت کے تازہ اعدادوشمار نے ایک بار پھر کورونا کا خوف پھیلا دیا، کتنے لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا؟

جنیوا(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت کے تازہ اعدادوشمار نے ایک بار پھر کورونا کا خوف پھیلا دیا، کتنے لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا؟ دنیا ایک مشکل دور کی طرف بڑھ رہی ہے، دنیا کا ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے

کیسز سے متعلق ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجادی۔عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایمرجنسی پروگرامز مائیک ریان کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں یورپ کی طرح کورونا کیسز میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ افریقہ اور مغربی بحرالکاہل کے علاقوں میں صورتحال نسبتاً بہتر ہے۔ تاہم دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ اب بھی خطرے کی زد میں ہے اور دنیا کی آبادی کا دس فیصد حصہ اس وائرس سے متاثر ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا مستقل پھیل اور بڑھ رہی ہے، لیکن ہم اب بہت کچھ سیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں