کورونا سے خوف نہ کھاؤ، اس کو اپنی زندگی پر سوار نہ ہونے دو،امریکی صدر نے پیغام جاری کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) کورونا میں مبتلا صدر ٹرمپ نے طبیعت میں بہتری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام ساڑھے 6 بجے والٹر ریڈ میڈیکل سنٹر سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ سے خوف نہ

کھاؤ، اس کو اپنی زندگی پر سوار نہ ہونے دو، ہم نے ٹرمپ انتظامیہ کی نگرانی میں کچھ بہت ہی شاندار ادویات اور علم حاصل کیا ہے۔ میں اب اتنا اچھا محسوس کر رہا ہوں جتنا 20 سال پہلے محسوس کیا کرتا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close