نیو یارک(پی این آئی )عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسیز کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل ریان کا کہنا تھا کہ ان کے ‘بہترین تخمینے’ کے مطابق دنیا بھر کی 10 فیصد آبادی ممکنہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکی ہے، یعنی اس وقت مصدقہ کیسز سے 20 گنا زیادہ تعداد۔نجی نیوز چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا ہمارا حالیہ بہترین
تخمینہ یہ بتاتا ہے کہ دنیا بھر میں 10 فیصد آبادی ممکنہ طور پر اس وائرس سے متاثر ہوچکی ہے۔اس تخمینے کو مدنظر رکھا جائے تو 7 ارب 60 کروڑ کی عالمی آبادی میں سے 76 کروڑ سے زیادہ افراد اس وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں، جو کہ مصدقہ کیسز (ساڑھے 3 کروڑ سے زائد) سے کہیں زیادہ تعداد ہے۔ڈبلیو ایچ او کے کووڈ 19 کے حوالے سے قائم 34 رکنی ایگزیکٹیو بورڈ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ یہ اعدادوشمار شہروں سے لے کر دیہات اور مختلف گروپس میں مختلف ہوسکتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی بڑی اکثریت تاحال خطرے کی زد میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وبا مسلسل ارتقائی مراحل سے گزر رہی ہے، مگر ایسے ٹولز موجود ہیں جن کی مدد سے وائرس کی منتقلی کو روک کر زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں