کورونا کا پھیلائو، حکومت کا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

پیرس (پی این آئی)کورونا کا پھیلائو، حکومت کا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ، فرانس میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے پر حکومت نے دارالحکومت پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز فرانس میں 17 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ سے

تجاوز کرچکی ہے جب کہ اموات 32 ہزار سے بڑھ گئیں ہیں۔کیسز بڑھنے پر حکومت نے پیرس میں کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس میں پیر سے بارز اور کیفے بند ہوں جب کہ خاندانی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔خیال رہے کہ اس سے قبل جمعرات کو فرانسیسی وزیر صحت نے خبردار کیا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو پابندیاں لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی برطانیہ میں موسم سرما بہت سخت ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close