امریکہ کے شدید مخالف ملک کے سائنسدانوں کی نوول کرونا وائرس ویکسین تیاری میں بڑی پیش رفت کر لی

ہوانا(شِنہوا)کیوبن سائنسدانوں نے نوول کرونا وائرس کیخلاف 2 ویکسینز سوبیرانا 1 اور سوبیرانا2 جو اس وقت طبی ٹرائلز کے مرحلے میں ہیں کی تیاری میں پیش رفت کی ہے۔ اسے مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔سرکاری اخبار گرانما کے مطابق ہوانا میں قائم فنلے انسٹی ٹویٹ آف ویکسین کے جنرل ڈائریکٹر ویسنٹے

ویریز نے کہا کہ ویکسین کے پہلے2 نسخوں کے طبی ٹرائلز کیلئے پیش رفت ہوئی ہے۔ویریز نے تیاری کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے انسٹی ٹویٹ کا دورہ کرنیوالے کیوبن صدر میگوئیل دیازکانیل کو بتایا کہ ہماری ٹیم کام کررہی ہے اورمستقل طور پر ظاہر ہونے والے سائنسی شواہد کا احتیاط سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ویریز نے کہا کہ بیرون ملک تیار کی جانیوالی ویکسینز کے حالیہ طبی ٹرائلز میں جانوروں اور انسانی ردعمل کے مابین ایک بڑا فرق نظر آیا ہے جس نے مدافعتی ردعمل کو بہتر اندازمیں جانچنے کیلئے ویکسین کے مختلف فارمولے تیار کرنے میں کیوبن سائنسدانوں کی رہنمائی کی ہے۔کیوبا کے سائنسدانوں کے مطابق طبی ٹرائلز کے پہلے مرحلے میں 40 رضا کاروں پر سوبیرانا 1 کی آزمائش کے دوران کم سے کم منفی اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔ اور طبی حکام کی منظوری کے بعد اکتوبر میں سوبیرانا 2 کے طبی ٹرائلز کا آغاز ہو سکتا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close