اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طبیعت سے متعلق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہوں گے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف مارک میڈوز کے مطابق
صدر پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انتہائی تشویشناک صورت حال سے گزرے ہیں، تاہم یہ واضح نہیں کہ صدر کی طبیعت مکمل بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپتال سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم کرونا سے ریکوری کے لیے آئندہ چند روز اصل امتحان ہے۔ویڈیو بیان میں صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد انتخابی مہم میں واپس آئیں گے اور لوگ مجھے اپنے درمیان پائیں گے۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے اسٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور نرسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ بہترین کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں