کورونا میں مبتلا ٹرمپ کو کچھ ہو گیا تو صدارتی اختیارات کس کو منتقل ہوں گے؟ امریکہ میں اعلیٰ حکام کی بڑی پریشانی

واشنگٹن(پی این آئی)امریکا کے قانون کے مطابق اگر امریکی صدر فوت ہوجائے یا پھر بیمار ہوجائے تو صدر کے آئینی اختیارات کسے منتقل ہوتے ہیں؟ یہ معاملہ امریکا میں زیرِ بحث ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد آج کل امریکی آئین میں شامل 25ویں ترمیم بہت زیادہ زیر بحث آرہی ہے، اس کے

بارے میں چند اہم چیزیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب موجودہ صدر بیمار ہوجائے یا اچانک وفات پاجائے تو پھر یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ امریکی صدر کے اختیارات آئین کے مطابق اس کے نائب یعنی ملک کے نائب صدر کو منتقل ہوجاتے ہیں۔اگر امریکی صدر کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوجائے اور اپنے اختیارات نیچے منتقل نہیں کرتا تو پھر نائب صدر اور کانگریس مل کر اس کے بارے میں فیصلہ کرسکتے ہیں، نائب صدر اور کانگریس کے دونوں ایوان مل کر دو تہائی ووٹوں کی اکثر یت سے صدر کو ہٹانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ 1963 میں جب امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے بعد یہ صورتِحال پیدا ہوگئی تھی کہ اب ان کی جگہ ملک کا انتظام کون چلائے گا، اس صورت حال کے بعد کانگریس نے امریکی آئین میں شامل 25 ویں شق میں ترمیم کر کے اسے منظور کیا تھا۔یاد رہے کہ 1841 میں جب امریکی صدارت کی کرسی پر براجمان ولیم ہیریسن انتقال کرگئے تو اس کے بعد یہ بحث شروع ہوئی تھی کہ امریکا کے صدر کا جانشین کسے مقرر کیا جائے۔اس دوران جان ٹیلر امریکا کے نائب صدر تھے، ان سے متعلق یہ بحث گرم تھی کہ وہ نائب صدر رہیں گے، صدر بنیں گے یا پھر قائم مقام صدر ہوں گے۔ تاہم اس دوران ایک ہوٹل کے کمرے میں جان ٹیلر نے ایڈمنسٹریٹر جج کے سامنے حلف لیا اور خود کو امریکا کا صدر منتخب کروادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close