ڈونلڈ ٹرمپ کو کورونا کے علاج کے لیے کون سے دوا دی جا رہی ہے؟ آکسیجن سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بائیوفارماسوٹیکل کمپنی گلیڈ سائنسز کی تیار کردہ ریمیڈیسیور کو کوویڈ-19 کے علاج کے لئے استعمال کررہے ہیں،یہ بات وائٹ ہاوس کے معالج شان کونلی نے بتائی۔کونلی نے ایک میمو میں بتایا کہ میری لینڈ کے والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں داخل صدر ٹرمپ نے اپنی

دوا کی پہلی خوراک لی ہے اور سکون سے آرام کررہے ہیں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ انہوں نے فوجی اسپتال اور جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین کی مشاورت سے صدر کو مزید نگرانی کے لئے جمعہ کی سہ پہر والٹر ریڈ منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ کونلی نے مزید بتایا کہ آج شام یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر کی صحت بہت بہتر ہے اور انہیں کسی اضافی آکسیجن کی ضرورت نہیں تاہم ماہرین کی مشاورت سے ریمیڈیسیور سے علاج شروع کرنے کا انتخاب کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close