ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کورونا میں مبتلا، سعودی شاہ اور ولی عہد پریشان ہو گئے، صحت کے لیے دعائیں کرنے لگے \

ریاض (این این آئی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کے کرونا کا شکار ہونے پران کی خیریت دریافت کی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی قیادت کی طرف سے پیغام میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے کرونا

کے شکار ہونے پران کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہرمشکل اور مصیبت سے بچے رہنے کی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری ایک پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی کرونا سے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ امریکی صدر اور خاتون اول جلد اس وبا کو شکست سے دوچار کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close