ٹرمپ کی سب سے قریبی اور اہم شخصیت بھی کورونا کا نشانہ، گھر تک محدود

واشنگٹن (این این آئی) امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے بعد ٹرمپ کی صدارتی مہم کے منیجر بل اسٹیفن کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی صدارتی مہم کے منیجر کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آجانے پر اب اپنے گھر سے ہی کام کرینگے۔واضح رہے کہ صدارتی

انتخابات سے ایک ماہ قبل کورونا وائرس کی وباء میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا گزشتہ روز ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close