بیجنگ (این این آئی) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سن کر بہت افسوس
ہوا۔واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، ٹرمپ کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتال منتقلی کیلئے وہ چہرے پر بڑا سا کالا ماسک لگا کر خود چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سوار ہوئے۔صدر ٹرمپ کو اب آئندہ چند روز تک ملٹری ہسپتال میں ہی رہنا پڑیگا، جہاں سے وہ صدارتی امور بھی انجام دیتے رہیں گے، ان کا وائٹ ہائوس ہی میں علاج شروع کردیا گیا تھا اور تجرباتی ٹریٹمنٹ دی جا رہی ہے۔وائٹ ہائوس کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اینٹی وائرل کووڈ 19 ڈرگ ریمیڈ سیور دی جا رہی ہے، انہیں سپلی مینٹل آکسیجن کی ضرورت نہیں ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ڈولنڈ ٹرمپ میں کوویڈ نائنٹین کی درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہوئی ہیں، انہیں بخار ہے، سینے میں درد اور کھانسی ہے۔صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ عارضی طور پر ملتوی یا ورچوئل کر دیئے گئے ہیں، خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ کے ایونٹس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں