باکو (پی این آئی )آذر بائیجان اور آرمینیا کی فوج کے مابین جنگ جاری ہے، جنگ کے دوران آذربائیجان میں ترکی اور پاکستان کے جھنڈے لہرا دیئے گئے ہیں ۔ آذربائیجان کے پاکستان میں تعینات سفیر علی علی زادا کے مطابق آذربائیجان کے عوام نے اپنے گھروں کی چھتوں اور با
لکونیاں پاکستانی اور ترکی جھنڈے لگا کر سجا دیں ہیں ۔ آذریبجان کے سفیر نے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آذرئیجان کے عوام نے اپنے گھروں کو پاکستانی اور ترکی کے جھنڈوں سے سجایا ہوا ہے ۔ دوسری جانب آذر بائیجان کے ساتھ جنگ بندی کے لیے آرمینیا نے مشروط رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آذر بائیجان نے آرمینیا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ آرمینین وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آذر بائیجان کیساتھ جنگ بندی کے معاملے پر اقوام متحدہ، امریکا، روس اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق آرمینیا کے مطابق یورپ میں تنازعارت کو حل کرنے والی تنظیم او ایس سی ای کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے اور ہم جنگ بندی پر رضامند بھی ہوسکتے ہیں۔آرمینیا کی جانب سے جنگ بندی کا عندیہ اس وقت سامنے آیا ہے جب نارگورنو-کاراباخ میں ترکی نے آذربائیجان کی حمایت کی اور مزید 54 آرمینیائی فوجی ہلاک ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے جب کہ آرمینیا کی گولہ باری سے آذربائیجان کے 19 شہری جاں بحق ہوئے۔اور فوج جنگ کا میدان کو چھوڑ کر بھاگ نکلی تھی ۔ آرمینیا کی طرف سے مذاکرات کی میز پر آنے کے بعد اٰذر بائیجان کے وزیر خارجہ حکمت حاجیو کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بس بہت ہو گیا آرمینیا مقبوضہ علاقے قرہباخ سے اپنی فوج کو واپس بلا لے ، جنگ ختم کرنے کے لیے اب گیند آرمینیا کی کورٹ میں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں