انقرہ (پی این آئی) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے عالمی فورمز پر فلسطینی قوم اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوںکیلئے آواز بلند کرنے پر فخر ہے ۔ترک پارلیمنٹ کے 27 ویں سیشن پر پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ہمیں
فخر ہے کہ ہمارا ملک ، قوم اور حکومت سب فلسطینی قوم کے لیے آواز اٹھاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس ہمارا شہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ عظیم اول دوران عائد کی جانیوالی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ عثمانی مزاحمت کا دور پھرزندہ ہوجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں