عمرے کی اجازت ملتے ہی کتنی لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟سعودی عرب سے تفصیلات آگئیں

مکہ مکرمہ(پی این آئی) عمرے کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جبکہ ڈھائی لاکھ درخواستیں موصول ہوگئیں۔سیکرٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے کہا ہے کہ اب تک 50 ہزار سے زیادہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو عمرہ اجازت نامے جاری کیے جا چکے ہیں۔ڈاکٹر وزان نے بتایا کہ محدود عمرے کا پہلا

مرحلہ تیرہ روز جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں عمرے کے ساتھ مسجد الحرام اورروضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے بھی جاری کیے جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں بیرون مملکت سے عمرہ زائرین کو حرم شریف آنے کا موقع دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں