ریاض(پی این آئی)سعودی عرب جانے والوں کے لیے اہم اطلاع، سعودی حکومت نے نئی سفری پالیسی کا اعلان کر دیا، تفصیل جانیئے۔سعودی ایوی ایشن نے کورونا وائرس کے تناظر میں نئی سفری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق سعودی عرب آنے والے مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا کا منفی ٹیسٹ
دکھانا لازم ہوگا۔جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب آنے والی پروازوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ 8 سال سے زائد عمرکے تمام غیرسعودی مسافروں کو سفر سے 72 گھنٹے پہلے کورونا منفی ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں