ٹرمپ کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد امریکہ کی دوسری اہم ترین شخصیت بھی خطرے کا شکار، امریکی صدارتی الیکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا

واشنگٹن(پی این آئی)ٹرمپ کے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد امریکہ کی دوسری اہم ترین شخصیت بھی خطرے کا شکار، امریکی صدارتی الیکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیہ میں کرونا کی تشخیص کے بعد صدارتی امیدوار جوبائیڈن میں بھی مہلک وائرس کے ممکنہ منتقلی کے خطرات

سامنے آئے ہیں۔ دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکا کے سابق نائب صدر جوبائیڈن کے درمیان صدارتی مباحثہ ہوا تھا اس دوران دونوں رہنماؤں کے منہ پر ماسک نہیں تھے۔امریکی صدر میں کرونا کی تشخیص کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جوبائیڈن میں بھی مہلک وائرس ہوسکتا ہے تاہم اصل حقیقت کرونا ٹیسٹ کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کے سرچ انجن پر صارفین جوبائیڈن میں کرونا سے متعلق ہی تصدیق کرنا چاہ رہے ہیں کہ آیا ان میں بھی مہلک وائرس کی منتقل کی کہیں خبر تو شایع نہیں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ یہ موضوع گوگل پر ٹرینڈ کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں