ایس او پیز کی خلاف ورزی، پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی؟

لندن (پی این آئی)ایس او پیز کی خلاف ورزی، پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی گئی؟ کورونا قواعد کی خلاف ورزی پر برطانوی رکن پارلیمنٹ مارگریٹ فیریئرکو معطل کردیا گیا۔کورونا کی علامات کے باوجود مارگریٹ فیریئر نے اسکاٹ لینڈ سے لندن کا سفر کیا اور پارلیمنٹ میں بحث میں حصہ لیا۔ معطل رکن پارلیمنٹ نے اپنے

عمل پر معافی مانگ لی۔برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے والد اسٹینلے جانسن کی بھی بغیر ماسک لگائے لندن میں شاپنگ کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بغیر ماسک کے مقامی اخبار میں تصویر کی اشاعت پر اسٹینلے جانسن نے معذرت کرلی۔برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹینلے جانسن کے متعلق کارروائی کا فیصلہ پولیس کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ماسک نہ پہننے پر دو سو پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہوا ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 4 لاکھ 60 ہزارسے زیادہ متاثر ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close