ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کورونا ہو گیا، ٹرمپ کی خاتون مشیر کورونا پازیٹیو ہوئی تو ٹرمپ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا، ٹرمپ کی اہلیہ نے کیا کیا؟

واشنگٹن (پی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی کورونا ہو گیا، ٹرمپ کی خاتون مشیر کورونا پازیٹیو ہوئی تو ٹرمپ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا، ٹرمپ کی اہلیہ نے کیا کیا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر ٹرمپ نے اپنا اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا

کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی معتمد خاص ہوپ ہکس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا اور اہلیہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروایا تھا۔امریکی صدر نے کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، جبکہ ان کی اہلیہ میلانیا نے بھی خود کو قرنطینہ کیا ہوا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی معتمد خاص ہوپ ہکس نے حال ہی میں متعدد بار صدر ٹرمپ کے ساتھ سفر کیا تھا، وہ کلیو لینڈ مباحثے سمیت کئی مواقع پر ٹرمپ کے ساتھ سفر کرچکی ہیں۔اس سے قبل غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ معتمد خاص میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ میں بھی کورونا ٹیسٹ کرایا ہے، اب رپورٹ کا انتظار ہے،نہیں معلوم مجھے کورونا ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close