متحدہ عرب امارات(پی این آئی)کورونا پھر سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آگئے، متحدہ عرب امارات میں ایک روز کے دوران کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدھ کے روز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا کے آغاز سے اب تک ایک روز کے
دوران سب سے زیادہ 1100 کیسز سامنے آئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور 3 اگست تک روزانہ کیسز کی تعداد 164 تھی جس میں اضافہ ہوگیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے حکام نے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ عوام کی جانب سے سماجی فاصلے کی پالیسی پر عمل نہ کرنا قرار دیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں کورونا کیسز کی کل تعداد 94 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 149 افراد اب تک وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں