لندن(پی این آئی)برطانیہ میں سیاسی پناہ عیاشی نہیں سزا بن جائے گی، پناہ حاصل کرنے والے غیر ملکیوں کو کہاں رکھا جائے گاکہ لوگ پناہ مانگنے سے ڈریں گے؟برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کو کہاں رکھا جائے گا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں پناہ حاصل کرنے
والوں کو 4 ہزار میل دور آئس لینڈ میں رکھاجائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوم سیکریٹری پریتی پٹیل نے ہوم آفس کو منصوبے کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی اوقیانوس میں آئس لینڈ اور سینٹ ہیلینا میں 2 حراستی مراکز بنائےجائیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں جزیرے آپس میں 800 میل کے فاصلے پر ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی نے منصوبے کو مضحکہ خیز قرار دےکر مسترد کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں