امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کے سامنے ’’انشاء اللہ‘‘ کہہ دیا ،سوشل میڈیا پر مقبولیت ، مسلمانوں کی خوب پذیرائی

واشنگٹن ( پی این آئی ) جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کو شٹ اپ کال دیدی۔ جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے ٹرمپ جھوٹے ہیں ٹرمپ صحت سے متعلق مسائل پر جھوٹ بولتے رہے. امریکی صدارتی انتخابات کے لیے مباحثے کے دوران صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بیان پر ‘انشائ اللہ ‘ کہہ کر امریکی مسلمانوں کو حیران کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے ٹیکس ریڑن کے حوالے سے بہت جلدمعلومات عام کریں گے۔اس پر جوبائیڈن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ انشا اللہ کہا۔ان کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر مقبولیت ملی اور مسلمانوں امریکیوں نے خوب پذیرائی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close