اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران پر پیشگی حملے کی دھمکی دیدی، اسرائیلی فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

بیت المقدس (این این آئی)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل شمالی سرحدوں کے قریب اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے ایران پر پیشگی حملہ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے قریب جنوبی لبنان یا شام کی سرزمین سے اسرائیل کو خطرہ ہوا تو تل ابیب پیشگی حملہ کر سکتا

ہے۔انہوں نے اسرائیل کے دفاع کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف ہر محاذ پر لڑنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مقبوضہ بیت المقدس میں کوہ ہرزل پر واقع فوجی قبرستان میں 1973 کی جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے فوجیوںکی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی۔خیال رہے کہ اکتوبر 1973ء کی اس جنگ میں اسرائیل کا مصر اور شام کے ساتھ مقابلہ ہوا تھا۔ اس جنگ میں اسرائیل کے بہت سے فوجی مارے گئے تھے۔ یہ جنگ اس وقت چھڑی تھی جب اکتوبر کے پہلے ہفتے کے دوران یہودی ’’یوم کپور‘‘ کا تہوار منا رہے تھے۔ اسی نسبت سے اسرائیل میں اسے ’’جنگ کپور‘‘ بھی قرار دیا جاتا ہے۔نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف قبل از وقت کارروائی ممکن ہے۔ اسرائیل تہران کے خلاف فوج کو پیشگی حملے کا حکم دے سکتا ہے۔ انہوں نے اردن اور مصر،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں اسرائیل کے تعلقات کا دائرہ وسیع ہو رہاہے اور ایران کے لیے زمین تنگ ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close