سعودی ائر لائن نے نسشتیں بک کرنے کے شیڈول کے حوالے سے مسافروں کو خوشخبری سنا دی، تفصیل جانیئے

ریاض(پی این آئی)سعودی ائر لائن نے نسشتیں بک کرنے کے شیڈول کے حوالے سے مسافروں کو خوشخبری سنا دی، ریاض السعودیہ ایئر لائن نے عوام کو خوشخبری دی ہے کہ ریزرویشن میں تبدیلی کچھ وقت قبل بھی کی جاسکتی ہے، بین الاقوامی پروازیں نئے سال کے آگاز پر بحال ہوجائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی

عریبین ایئرلائنز( السعودیہ) نے اطمینان دلایا ہے کہ پرواز سے ایک گھنٹے قبل تک ریزرویشن میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ نے یہ خوشخبری ایک مسافر کو اس کے استفسار پر سنائی، مسافر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دریافت کیا تھا کہ ریزرویشن میں تبدیلی زیادہ سے زیادہ کب تک ممکن ہے؟ السعودیہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پرواز کے وقت سے ایک گھنٹے پہلے تک ریزرویشن میں ترمیم ہوسکتی ہے۔علاوہ ازیں السعودیہ نے اس موقع پر بین الاقوامی پروازوں کی تاریخ کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری 2021 سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں گی- البتہ اس سے 30 روز پہلے اس حوالے سے حتمی بیان جاری ہوگا۔السعودیہ نے توجہ دلائی کہ مستثنی زمروں کو 15 ستمبر سے سفر کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close