تھائی لینڈ(پی این آئی)میرے ہوٹل کے حوالے سے منفی رائے کیوں دی؟ ہوٹل کے مالک نے سیاح کو جیل بھجوا دیا، اکثر ہم گھومنے پھرنے کے لیے جگہ کا انتخاب کرنے سے پہلے اس کے (ریویوز) یعنی لوگوں کی اس جگہ کے حوالے سے رائے ضرور دیکھتے ہیں اور اس کے بعد کہیں بھی جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔حال
ہی میں ایک امریکی شخص کو تھائی لینڈ کے ایک ہوٹل کے حوالے سے منفی رائے لکھنے پر 2 سال کے لیے جیل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہری نے تھائی لینڈ کے دی سی ویو ریزورٹ میں ٹھہرنے کے بعد اس کے بارے میں ٹرپ ایڈوازئر ویب سائٹ پر منفی رائے لکھی جس پر ہوٹل کے مالک نے اس پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا جس کے تحت سیاح کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ویسلے بارنس نامی امریکی شہری کی جانب سے ہوٹل کے حوالے سے منفی رائے سے متعلق ہوٹل مالکان کا کہنا تھا کہ شہری کی سخت تنقید بے بنیاد ہے اور اس سے ہمارے ہوٹل کا نام بدنام ہوا ہے۔ہوٹل مالکان نے ویسلے بارنس کے خلاف شکایت درج کی کہ انہوں نے ہمارے ہوٹل کے حوالے سے بے بنیاد اور منفی رائے لکھی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسلے بارنس اور ہوٹل کے درمیان اس وقت تنازع پیش آیا جب ویسلے بارنس ہوٹل میں اپنے ساتھ وائن کی بوتل لائے اور انہوں نے اس وائن کی بوتل کی کارکیج فیس دینے سے انکار کردیا تھا۔اس واقعے کے بعد ویسلے بارنس نے ہوٹل کے خلاف منفی رائے لکھ د ی جس کے بعد ہوٹل مالکان نے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں