کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا، اموات کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

پیرس ۔ (پی این آئی) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی، بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور 1 لاکھ کے قریب افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس چین میں پھوٹنے والی مہلک وبا نے 213 ممالک کو اپنی

لپیٹ میں لے رکھا ہے اور اب تک 3 کروڑ 33 لاکھ 66871 افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 10 لاکھ 3259 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں، اب تک 2 کروڑ 46 لاکھ 74213 افراد صحت یاب اور 76 لاکھ 89399 افراد زیر علاج ہیں۔امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں پر مہلک وبا کا شکار افراد کی تعداد 73 لاکھ 23359 تک پہنچ گئی ہے اور اب تک 2 لاکھ 9476 اموات ہو چکی ہیں، بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے جہاں پر متاثرہ افراد کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور مجموعی طور پر 95678 ہلاکتیں ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔بھارت وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1039 اموات اور 82170 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، برازیل میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 32309 ہو گئی ہے اور 1 لاکھ 41776 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔روس میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد 12 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، 20385 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں، اسی طرح پیرو میں 8 لاکھ 50302 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 32 ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں، میکسیکو میں بھی تیزی کے ساتھ کیسز اور اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے، اب تک مجموعی طور پر 7 لاکھ 30317 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 76430 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close