امریکہ جانے والے پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری، امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹس ویزا سروس بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)امریکہ جانے والے پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری، امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اور کراچی میں اسٹوڈنٹس ویزا سروس بحال کرنے کی تاریخ کا اعلان کر دیا، امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد اورکراچی میں اسٹوڈنٹس ویزا سروس یکم اکتوبرسے بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان امریکی

سفارتخانہ کے مطابق یکم اکتوبر جمعرات سے اسلام آباد اورامریکن قونصلیٹ کراچی میں اسٹوڈنٹس ویزا کی خدمات بحال کر رہے ہیں، اسٹوڈنٹ ویزا کا اجرا امریکا میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے لہذا امریکا میں حصول تعلیم کے خواہشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گے۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چند مہینے درخواست گزاروں اور ملازمین کی کووڈ 19 سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیے ہیں لہذا درخواست گزارپرماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی اصولوں کی مکمل پاسداری نہایت لازمی ہے جبکہ حالات سازگار ہوتے ہی دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close