10 لاکھ کے ہندسے نے دنیا میں خوف پھیلا دیا، دوسری لہر آئی تو زیادہ خوفناک ہو گی، ماہرین کا انکشاف

جنیوا(پی این آئی)10 لاکھ کے ہندسے نے دنیا میں خوف پھیلا دیا، دوسری لہر آئی تو زیادہ خوفناک ہو گی، ماہرین کا انکشاف، مہلک وبا کورونا کے باعث دنیا بھر میں اموات 10 لاکھ 2ہزار383 جبکہ متاثرین کی تعداد3 کروڑ33لاکھ 3ہزار226 متاثر ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر

2 کروڑ46لاکھ34ہزار198 افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد76 لاکھ66 ہزار145 ہے۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2لاکھ 9 ہزار453 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور73لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد60 لاکھ 73 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد95 ہزار574 ہو گئی ۔برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں47لاکھ 32 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 41 ہزار776 اموات ہوئی ہیں۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 324 ہو گئی ۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25 ہزار448اموات ہوئی ہیں جبکہ 8 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پیرو میں بھی8لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 32 ہزار262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ میکسیکو میں7 لاکھ 30 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور76ہزار430اموات ہوئی ہیں۔رواں سال 24اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی کو دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں۔ 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔پانچ جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 3سے4لاکھ اموات کیلئے مزید23دن لگے۔ 26جون کو 5 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں۔ 4سے 5 لاکھ تک اموات بھی 21 روز میں ہی سامنے آئیں۔ 17جولائی کو دنیا میں اموات کی تعداد 6 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئیں۔پانچ سے چھ لاکھ اموات تک پہنچنے میں 21دن لگے۔ 4اگست کو مجموعی اموات کی تعداد 7 لاکھ ہوگئی۔ چھ سے سات لاکھ اموات کا سفر اٹھارہ روز میں مکمل ہوا۔ 20اگست کو اموات کی تعداد8 لاکھ ہوگئی۔سات سے آٹھ لاکھ اموات فقط سولہ دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ 8ستمبر کو دنیا میں 9لاکھ اموات مکمل ہوئیں۔ آٹھ سے نو لاکھ اموات ہونے میں انیس دن لگے۔ 28ستمبر کو کورونا سے اموات کی تعداد 10لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی۔ کورونا سے آخری ایک لاکھ اموات میں 20 دن لگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں