عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا ایک ماہ 16واں کو رونا ٹیسٹ ؟؟؟؟

فرانس (پی این آئی)عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی کا ایک ماہ 16واں کو رونا ٹیسٹ ؟؟؟؟قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ایک ماہ میں 16واں کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا ہے۔اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ہر ملک میں آمد پر، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اور ایونٹ کے دوران ٹیسٹ ہو رہا ہے۔ٹینس اسٹار نے کہا کہ ہر چار سے پانچ

روز میں ایک کورونا ٹیسٹ ہو رہا ہے، ہر جگہ مختلف پروٹوکول، مختلف قوانین، مختلف حالات ہیں۔اعصام الحق فرینچ اوپن میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود ہیں، وہ فرینچ اوپن میں مینز ڈبلزمقابلوں میں شرکت کریں گے۔اعصام الحق نے کہا کہ فرانس آمد پر ان کا پہلا ٹیسٹ ہوا، آج دوسرا ٹیسٹ ہوا، چار روز بعد پھر کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close