مسلمانوں کے لیے مبارک لمحہ،غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ، امام کعبہ نے اعلان کر دیا

سعودی عرب (پی این آئی)مسلمانوں کے لیے مبارک لمحہ،غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری زائرین کے لیے کھولنے کا فیصلہ، امام کعبہ نے اعلان کر دیا، سعودی عرب میں غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری کھولنے کی منظوری دیدی گئی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے

مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن السدیس نے انتظامیہ کے ماتحت بیرونی اداروں کو عوام کے لیے کھولنے کی منظوری دی۔عبدالرحمٰن السدیس نے غلاف کعبہ فیکٹری، حرمین عجائب گھر اور حرم لائبریری کو یکم ربیع الاوّل بمطابق 18 اکتوبر سے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close