کورونا لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ماسک پہننے سے انکار کر دیا

لندن (پی این آئی)کورونا لاک ڈاون کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ماسک پہننے سے انکار کر دیا، برطانوی دارالحکومت لندن میں کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کیخلاف ہزاروں افراد نے مارچ کیا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔لندن کے ٹریفلگر اسکوائر پر

ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کے بھائی پیئرز کوربن نے خطاب کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اور کورونا سے بچاؤ کی پابندیاں قبول نہیں ہیں۔مظاہرے میں شریک ہزاروں افراد میں سے بہت کم لوگوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے اور وہ ان مقررین کا خطاب سننے آئے تھے جو پابندیوں کے خلاف حکومت پر تنقید کر رہے تھے۔میٹروپولیٹن پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ وہ پہلے مظاہرین کو کہے گی وہ سماجی فاصلہ قائم کریں اور انہوں نے یہ بات نہ مانی تو پولیس کارروائی کرے گی۔اسکاٹ لینڈیارڈ نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی لاک ڈاؤن مارچ کورونا وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close