ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مرحلہ وار عمرہ کی ادائی کی اجازت دینے کے بعد الحرمین الشریفین کی جنرل پریزیڈینسی نے بھی معتمرین کے مسجد حرام میں استقبال کے لیے’’’ایس او پیز‘‘کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق الحرمین الشریفین کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایک
بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ مناسک کی بحالی کے بعد مسجد حرام میں آنے والے زائرین کو بہترین اور اعلی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ انہیں کرونا جیسی وبائی امراض سے بچایا جا سکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرم میں داخل ہونے والے معتمرین میں بخار کی نشاندہی اور کرونا کی علامات کا پتا چلانے کے لیے جدید ترین ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائیگا۔ ان کیمروں کی مدد سے معتمرین کی صحت کے بارے میں جان کاری میں مدد ملے گی اور ان کی روشنی میں انتظامیہ کو مزید حفاظتی انتظامات کرنا ہوں گے۔دیگر ایس اوپیز میں مسجد حرام میں آنے والے عمرہ زائرین کے لیے میڈیکل ماسک اور سماجی فاصلہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ تمام زائرین کو زمزم پیک شدہ بوتلوں میں فراہم کیا جائے گا۔ عمرہ کے دوران مسجد حرام میں باقاعدگی کے ساتھ طہارت اور جراثیم کش اسپرے کا اہتمام کیا جائے گا۔مسجد حرام کی جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میںکہا ہے کہ مسجد حرام میں عمرہ کے مناسک کی ادائی کے دوران ایس اوپیز میںمزید سختی کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو ’’کوویڈ 19-‘‘سے بچانا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں