متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو ویزے کا اجراء آج سے شروع کر دیا

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات نے غیر ملکیوں کو ویزے کا اجراء آج سے شروع کر دیا، متحدہ عرب امارات نے ملک میں غیر ملکیوں کے داخلے کے لیے ویزوں کا اجرا آج سے دوبارہ شروع کردیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ملک میں داخلے کے لیے سیاحتی ویزے دوبارہ جاری کیے جائیں گے۔ تاہم ورک ویزوں کے

اجرا پابندی برقرار ہے۔یاد رہے کہ امارات نے کورونا وائرس کے باعث نئے ویزوں کے اجرا اور غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی لگا رکھی تھی۔ملک اور خطے کا سیاحتی اور کاروباری مرکز دبئی جولائی سے ہی ویزا پر پابندی ختم کر چکا ہے۔خلیجی ملکوں نے اندرون ملک کورونا وائرس کے سبب لگایا گیا کرفیو اور لاک ڈاؤن بھی ختم کردیا ہے، لیکن اس خطے میں اجتماعات اور غیر ملکی سفر پر تاحال پابندی عائد ہے جہاں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ سے زیادہ ہے اور وباء کے باعث مجموعی طور پر 6 ہزار 800 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close