روس میں نبوت کا دعویداربہروپیاگرفتار، چرچ کے ملازم نے حضرت عیسیٰؑ ہونے کا دعویٰ کیا، سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنا کر پیسے بٹورتا تھا، انتظامیہ

ماسکو(آئی این پی)روس کی انتظامیہ نے ایک ایسے بہروپئے کو گرفتار کیا ہے جس نے یہ دعوی کر رکھا تھا وہ حضرت عیسی ہے۔روس میں سابق ٹریفک پولیس اہلکار سرگئی ٹوروپ کو گرفتار کیا گیا ہے، جس پر انتظامیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ حضرت عیسی ہونے کا دعویدار ہے۔سائبیریا کے ایک مضافاتی قصبے

میں ٹوروپ ایک چرچ کا انتظام سنبھالے ہوئے تھا جہاں پر اس کے ماننے والے اس کی محبت میں بہت آگے تک جا چکے ہیں۔انتظامیہ کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ ٹوروپ اپنے ماننے والوں کے ساتھ ایسے عمل کرنے میں مصروف تھا جن سے ان کی صحت متاثر ہو رہی تھی۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹوروپ اور اس کا گروپ لوگوں سے رقم ہتھیانے کیلئے نفسیاتی ہتھکنڈے استعمال کر رہا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ماننے والوں کی صحت کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close