ماسکو (این این آئی) روس کے دو بمبار طیاروں نے مسلسل 25 گھنٹے طویل ترین پرواز کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرو اسپیس فورس کے دو پائلٹوں نے ٹی یو 160 طیاروں کے ساتھ 20 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کیا۔ سپر سونک ٹی یو160روسی سٹریٹجک بمباروں نے اپنی
کلاس کے طیاروں کے حوالے سے بنائے جانے والے نان سٹاپ پروازوں کی حد اور طویل ترین پرواز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس بات کا اعلان روس کی ایرو اسپیس فورسز کے لانگ رینج ایوی ایشن کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرجی کوبیلاش نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان پائلٹس نے اس دوران 20 ہزار کلو میٹر سے زائد کا فاصلہ احسن طریقے سے طے کیا اور عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جو ادارے کیلئے قابل فخر کارنامہ ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں